مغربی بنگال کے جنگل محل میں یکم اپریل کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے علاقے میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان کشیدگی پائی جا رہی ہے۔
ریاست کے تمام اضلاع میں حالات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔
بانکوڑہ ضلع کے قاتول پور اسمبلی حلقے کے جے پور کے مراری گنج میں واقع ترنمول کانگریس کے دفتر میں ہوئے دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا ہے جہاں ایک شخص کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی اب تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
بانکوڑہ: ترنمول کانگریس کے دفتر میں دھماکہ، چار زخمی - four injured in blast tmc office
بانکوڑہ ضلع کے قاتول پور اسمبلی حلقے مراری گنج میں واقع ترنمول کانگریس کے دفتر میں ہوئے دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے
دوسری جانب سی پی ایم کے رہنما مائنک رائے کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس میں بم بنانے کا کام چل رہا تھا اسی دوران دھماکہ ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس علاقے میں دہشت پھیلانے کے لئے بم بنوانے کے لئے بیرونی ریاستوں سے لوگوں کو بلا رکھا ہے۔
جبکہ ترنمول کانگریس کے رہنما کارتک ہلدار نے سی پی ایم کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ دھماکہ میٹر باکس میں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لفٹ فرنٹ والے اپنے دور اقتدار کی باتیں بھول گئے ہیں۔ ان کے دور میں انتخابات کے وقت کیڈر سڑکوں پر سرعام بم بناتے تھے۔