اردو

urdu

ETV Bharat / state

Explosion at fireworks factory: کولکاتہ میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، تین ہلاک - غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے Blast at fireworks factory کے سبب 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

blast at fireworks factory
blast at fireworks factory

By

Published : Dec 1, 2021, 8:58 PM IST

: کولکاتہ میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، تین ہلاک

مغربی بنگال میں جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے نوڈا کھلی پولیس تھانہ علاقہ کے تحت نسکرپور گرام پنچایت کے موہن پور میں ایک غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ Blast at Fireworks Factory ہونے سے تین لوگوں کی موت اور کئی دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

blast at fireworks factory

پولیس ذرائع نے بتایا کہ موہن پور میں غیر قانونی طریقہ سے چل رہے اس پٹاخہ کے کارخانہ میں دھماکہ ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ فیکٹری کی چھت اڑ گئی۔

مقامی لوگوں کے مطابق دھماکہ سے آس پاس کے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ مرنے والوں کی لاش تقریباً 200 میٹر دور جاکر گریں۔

مرنے والوں کی شناخت اسیم منڈل (48)، کاکولی مدے اور کارخانہ کے ایک ملازم اتیتھی ہلدار کے طور پر ہوئی ہے۔ موقع پر نوڈاکھلی تھانہ کے انچارج سمیت دیگر عوامی نمائندے موجود تھے۔ مقامی لوگ پٹاخہ فیکٹری کو بند کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور فورنسک ٹیم کو دھماکہ سے متعلق معلومات دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جانچ کے بعد ہی دھماکہ کی وجہ کا پتہ چل سکے گا۔

یو این آئی رپورٹ

ABOUT THE AUTHOR

...view details