مغربی بنگال بھارتیہ جنتاپارٹی کے یوتھ ونگ کے صدرپرکاش داس کاکہنا ہے کہ کولکاتا اور اس کے اطراف میں غیر قانونی پارکنگ کاجال بچھاہوا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کارپوریشن کے چند اہلکاروں کی مدد سے چند افرادغیرقانونی پارکنگ کا دھندہ چلانے میں مصروف ہیں۔طے شدہ فیس کے باوجود لوگوں سے زیادہ فیس کی ادائیگی کی جاتی ہے۔
یوتھ ونگ کے صدر کے مطابق کولکاتامیونسپل کارپوریشن کے خلاف غیرقانونی پارکنگ کے علاوہ متعد دالزام ہے ۔کارپوریشن کے مختلف وارڈوں میں ڈینگو کا قہرجاری ہے۔