اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کا کھیل ختم ہو جائے گا: فیض احمد خان - ترنمول کانگریس

ترنمول یوتھ کانگریس کے رہنما فیض احمد فیض نے بریگیڈ پریڈ میدان میں بی جے پی کے جلسے کی شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے تمام اعلیٰ رہنما بنگال میں جلسہ و جلوس کے ذریعہ عوام کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کا کھیل ختم ہو جائے گا: فیض احمد خان
اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کا کھیل ختم ہو جائے گا: فیض احمد خان

By

Published : Mar 8, 2021, 2:28 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے توں توں سیاسی سرگرمیاں انتہائی تیز ہو گئی ہیں۔ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اقتدار پر قبضہ برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کا کھیل ختم ہو جائے گا: فیض احمد خان

وزیر اعظم نریندر مودی، امت شاہ اور جے پی نڈا نے بی جے پی کو اقتدار میں لانے کے لئے اپنی تمام تر طاقتیں جھونک دی ہے. بی جے پی کے تمام اعلیٰ رہنما بنگال میں جلسہ و جلوس کے ذریعہ عوام کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے یوتھ رہنما اور کاؤنسلر (کوارڈینیٹر ) فیض احمد فیض نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ہو یا پھر وزیر داخلہ امت شاہ ہو، دونوں ہی سے کچھ ہونے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ملک کے سربراہ ہیں لیکن وہ تمام کام کاج چھوڑ کر مسلسل بنگال کے دورے پر آ رہے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ دہلی میں مہینوں سے کسان زرعی قانون کے احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں لیکن انہیں (وزیراعظم کو) کسانوں سے ملاقات کرنے کی فرصت نہیں ہے لیکن ان کے پاس بنگال کے دورے پر آنے کا وقت ہے۔

فیض احمد نے کہا کہ جہاں تک کھیلا ہونے سلوگن کی بات ہے تو یہ ترنمول کانگریس کے اراکین کی حوصلہ افزائی کے لئے ہے لیکن چند لوگوں نے اسے غلط رنگ دینے کی کوشش کی ہے. اس سے ترنمول کانگریس کو کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے۔

وارڈ نمبر 66 کے کاؤنسلر و ترنمول کانگریس کوارڈینیٹر فیاض احمد خان نے کہا کہ بریگیڈ ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کھیلا سیش ہوبے(کھیل ختم ہو گا) یہ بالکل صحیح نعرہ ہے. کیونکہ اسمبلی انتخابات سے قبل ہی بنگال میں بی جے پی کا کھیل ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل بنگال میں بی جے پی کا کھیل ختم ہو چکا ہے. اس کی عمدہ مثال بریگیڈ ریلی سے ملتی ہے جہاں لوگوں کی بھیڑ جمع نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کولکاتا کے بریگیڈ پریڈ میدان میں وزیراعظم نریندر مودی نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر شدید تنقید کی تھی۔ اس موقع پر بالی ووڈ کے مشہور اداکار میتھن چکرورتی نے وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details