اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سڑکوں پر نماز جمعہ کی ادائیگی بند ہونی چاہئے' - بی جے پی

گڑگاؤں اور نوئیڈا کے بعد اب مغربی بنگال میں بھی بی جے پی اور دائیں بازوں کی جماعتوں نے جمعہ کی نماز مسجد کے باہر ادا کرنے کے خلاف تحریک شروع کردی ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Jun 26, 2019, 7:39 PM IST

مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع میں بی جے پی یوتھ ونگ نے سڑک پر ”ہنومان چلیسا“ کا انعقاد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک جمعہ کی نماز کیلئے سڑکیں بند کرنے کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا تب تک بی جے پی یوتھ ونگ کے اراکین بنگال کی سڑکوں پر ہنومان چلیسا کرتے رہیں گے۔


بی جے پی یوتھ ونگ کے لیڈر نے کہا کہ ممتا بنرجی کے دور اقتدار میں جی ٹی روڈ پر جمعہ کی نماز ادا کرنے سے سڑکیں جام ہوجاتی ہیں، اس کی وجہ سے بچوں کو اسکول جانے اور مریضوں کو اسپتال پہنچنے میں کافی مشکلات پیش آتی ہیں۔


انہوں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سلسلہ نہیں روکا گیا تو ہم ہر منگل کو ہنومان مندر کے باہر تمام سڑکوں کو بند کرکے ہنومان چلیسا کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے قافلے کو رو ک کر ”جے شری رام“ کے نعرے لگانے کے تین واقعات ہوچکے ہیں۔

ترنمول کانگریس نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے سیاست اور مذہب کو ملایا جارہا ہے اور سماج میں نفرت پھیلانے کی بی جے پی مسلسل کوشش کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details