اردو

urdu

By

Published : Nov 26, 2020, 5:04 PM IST

ETV Bharat / state

کولکاتا: پولیس اور بی جے پی حامیوں کے درمیان تصادم، سینکڑوں زخمی

ماجر ہاٹ برج کی جلد بحالی کو لے کر احتجاج کرنے والے بی جے پی کے حامیوں اور پولیس کے درمیان زبردست جھڑپ ہو گئی۔ اس جھڑپ میں درجنوں لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ مغربی بنگال کی دارالحکومت کولکاتا کے جنوب واقع تاراتلہ موڑ پر نئی تعمیر ماجر ہاٹ برج پر آمدرفت جلد بحال کرنے کو لے کیلاش وجے ورگیہ کی قیادت میں جلوس نکالا گیا۔

bjp workers clash with police in kolkata
پولیس اور بی جے پی حامیوں کے درمیان تصادم

کیلاش وجے ورگیہ کی قیادت میں جلوس جب تاراتلہ موڑ پر پہنچا تو پولیس نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ بی جے پی کے حامیوں نے پولیس کی ہدایت کو نظرانداز کرتے ہوئے بریکیڈ توڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی۔

پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے بی جے پی کے حامیوں پر لاٹھیوں کی برسات کر دی۔ اس سے علاقے افراتفری مچ گئی۔

پولیس کی ہدایت کو نظرانداز کرنے والوں کو دوڑا دوڑا کر پٹائی کی۔ چند منٹوں کے اندر ہی پورا علاقہ خالی کروا لیا گیا۔ پولیس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان تصادم درجنوں لوگ زخمی ہوئے ہیں، جن میں کئی خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس اور بی جے پی حامیوں کے درمیان تصادم

پولیس کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے پاس جلوس نکالنے کی اجازت نہیں تھی۔ اس کے باوجود وہ نہ صرف جلوس کا اہتمام کیا بلکہ ٹریفک آئین کو بھی اپنے ہاتھوں میں لینے کی کوشش کی۔ جلوس میں شامل لوگ بر یکیڈ توڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہیں روکنے کے لئے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:

مرشدآباد : ترنمول رہنما کو گولی مار کر قتل


پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں سینکڑوں لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دوسری طرف بی جے پی کے رہنما کیلاش وجے ورگیہ کا کہنا ہے کہ کئی دنوں قبل جلوس نکالنے کی اجازت مل گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اجازت ملنے کے باوجود پولیس نے بی جے پی کے حامیوں پر بربریت کی انتہا کر دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details