مرکزی وزیرداخلہ اور بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر امت شاہ نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی 200 سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔
شاہ نے آج یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی کو جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور ان کے بھتیجے ابھیشیک پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ’پریورتن یاترا‘ بوا-بھتیجا کی پھیلائی بدعنوانی کا خاتمہ کرے گی۔
بی جے پی بنگال میں 200 سے زائد سیٹیں جیتے گی: شاہ - کولکاتا نیوز
مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے جمعرات کو ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی 200 سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔
بی جے پی بنگال میں 200 سے زائد سیٹیں جیتے گی: شاہ
بنگال میں حکومت بناؤں گی اور ملک بھی سنبھالوں گی: ممتا بنرجی
انہوں نے کہا،’’جئے شری رام کا نعرہ محترمہ بنرجی کو توہیں لگتا ہے، کیوں؟ اتنے سارے لوگ فخر سے یہ نعرہ لگاتے ہیں۔ آپ اس نعرے سے توہین کیوں محسوس کرتی ہیں؟ اس لئے کہ آپ کو ووٹ کے لئے ایک طبقے سے اپیل کرنی ہے۔