اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ظلم  کا خاتمہ کرکے بی جے پی اقتدار میں آئے گی'

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ سیاسی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ برداشت کرنے کی ایک حد ہوتی ہے۔ گزشتہ چند مہینوں سے بی جے پی کے رہنماؤں اور کارکنان پر ظلم وستم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں ۔جو کہ اب ناقابل برداشت ہے۔

ظلم وستم کا خاتمہ کرکے بی جے پی اقتدار میں آئے گی
ظلم وستم کا خاتمہ کرکے بی جے پی اقتدار میں آئے گی

By

Published : Jan 12, 2021, 7:09 PM IST



بی جے پی کے رکن پارلیمان نے کہا کہ ظلم و تشدد کے باوجود بی جے پی کی رہنما خاموش ہیں۔ خاموشیوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھی جاتے بی جے پی کےرہنماوں کو بھی جواب دینا آتاہے ۔ لیکن تشددکے بدلے تشدد نہیں نلکے عوامی حمات کے ذریعہ بی جے پی اس کا جواب دےگی۔

کبھی ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی رہ چکے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ ظلم وستم کا خاتمہ کرنے کے بعد ہی بی جے پی اقتدار میں آئے گی

ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنماؤں اور حامیوں نے ظلم وستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔وہ تمام حدود پار کر چکے ہیں۔

لیکن ظلم وستم کا بازار اب زیادہ دنوں تک گرم نہیں رہ سکتا ہے۔اس کے خاتمے کا وقت بالکل قریب آچکا ہے۔ ترنمول کانگریس کے ظلم وستم کو ختم کرنےکے بی جے پی بہت ہی جلد اقتدار میں آ جائے گی

انہوں نے کہا کہ ظلم وستم ڈھانے کے معاملے میں ترنمول کانگریس نے لفٹ فرنٹ کو بھی پیچھے چھوڑ چکی ہے۔

ایک زمانہ تھا جب مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں روزانہ کسی نہ کسی سیاسی کارکن کو موت کے گھاٹ اتاراجاتا تھا ۔


بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ جتیندر تیواری سے متعلق کہا کہ انہیں ہی پتہ ہے کہ وہ کس وقت بی جے پی میں شامل ہوں گے۔



ABOUT THE AUTHOR

...view details