مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع سیکرٹریٹ بلڈنگ نبنو گھراو مہم کے دوران بی جے پی حامیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان خونی جھڑپوں کے سبب دارالحکومت کولکاتا میں صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔دونوں جانب سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔بی جے پی کے حامیوں نے جہاں ایک طرف پولیس گاڑی کو نذر آتش کردیادوسری طرف پولیس نے اپنے دفاع میں پتھراو کرنے والوں کی جم کر پٹائی کی۔BJP Supporters Burnt Vehicles AND Stonepelting During Nabbana Abhiyan
پولیس نے حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری،سنئیر بی جے پی رہنما راہل سنہا اور اور رکن پارلیمان اور اداکارہ لاکیٹ چٹرجی کو گرفتار کرلیا ہے۔ بی جے پی کےریاستی صدر سوکنتا مجمدار ،رکن پارلیمان دلیپ گھوش اور رکن اسمبلی اگنی مترا پال نے اپنے رہنماوں کی رہائی کے لئے دھرنے پر بیٹھ گئے۔
بی جے پی کی نبنو ابھیان (مہم)کے دوران بی جے پی کے حامیوں اورپولیس اہلکاروں کے درمیان زبردست جھڑپ میں متعدد افراد کے زضمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ نبنو ابھیان کے دوران پولیس نے حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔