پولیس نے حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری،سنئیر بی جے پی رہنما راہل سنہا اور اور رکن پارلیمان اور اداکارہ لاکیٹ چٹرجی کو گرفتار کرلیا ہے۔ بی جے پی کےریاستی صدر سوکنتا مجمدار ،رکن پارلیمان دلیپ گھوش اور رکن اسمبلی اگنی مترا پال نے اپنے رہنماوں کی رہائی کے لئے دھرنے پر بیٹھ گئے۔ BJP Supporters and Police clash In Kolkata
بی جے پی کی نبنو ابھیان (مہم)کے دوران بی جے پی کے حامیوں اورپولیس اہلکاروں کے درمیان زبردست جھڑپ میں متعدد افراد کے زضمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ نبنو ابھیان کے دوران پولیس نے حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں مغربی بنگال حکومت کے خلاف بی جے پی کی سیکرٹریٹ بلڈنگ نبنو گھیراو مہم کے دوران بی جے پی کے حامیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جم کرجھڑپ ہوئی۔ اس سے پورے معاملے میں افراتفری مچ گئی ۔
مغربی بنگال کی پولیس اور کولکاتا پولیس نے بی جے پی کی نبنو گھراو مہم کو ناکام بنانے کے لئے کولکاتا آنے والی تمام سڑکوں پر بند کردی تھی۔پولیس نے اس کے لئے تمام تر سیکیورٹی انتظامات کی بدولت بی جے پی کی مہم کو ناکام بنانے کی کوشش کی ۔
بی جے پی کے رکن اسمبلی اور حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے سترگاچھی سے دارالحکومت کولکاتا میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔پولیس نے شبھندو ادھیکاری کی اور ان کے حامیوں کی مہم کو ناکام بنا دی۔پولییس نے حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری کو حراست میں لے کرلال بازار پولیس ہیڈ کوارٹر لے گئی۔