اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی رہنما کی ترنمول کانگریس پر نکتہ چینی - دلیپ گھوش

مغربی بنگال میں بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی اور ان کی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس پر جم کر تنقید کی۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش

By

Published : Dec 17, 2020, 10:39 PM IST

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام کئی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس اسمبلی انتخابات سے پہلے ختم ہوجائے گی، کیونکہ پارٹی کے اعلی رہنما اس پارٹی کو چھوڑ رہے ہیں۔شھبندو ادھیکاری اور جتیندر تیواری سمیت ترنمول کانگریس کے اعلی رہنماوں کے پارٹی چھوڑ کر جانے کی وجہ سے آج کا دن بنگال کے عوام کے لئے تاریخی بن گیا .

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی وجہ سے ریاست کو بہت نقصان ہو چکا ہے۔ ریاست کے عوام حکمراں جماعت سے اب چکی ہے۔ انہیں تبدیلی نہیں ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت سے نجات چاہئے، اسی وجہ سے بی جے پی کی حمایت میں کھڑے ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ انتخاب لڑے گی ترنمول کانگریس کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اسی وجہ سے لوگ ترنمول کانگریس کے رہنماوں کے جلسے میں جانے سے کترانے لگے ہیں۔

بی جے پی کے ریاستی صدر کا کہنا ہے کہ شھبندو ادھیکاری ترنمول کانگریس کے سب سے اہم رہنما تھے، آخر کیوں انہیں پارٹی سے الگ ہونا پڑا۔لوگ تو سوال کریں گے، لیکن ممتابنرجی کے پاس اس سوال کا کوئی جواب نہیں ہے۔ آنے والے دنوں میں دس سے بارہ ارکان پارلیمان اور 50 سے 60 ارکان اسمبلی ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ جس دن ایسا ہوا اسی دن ترنمول کانگریس اقلیت میں آ جائے گی. یہ سب اسمبلی انتخابات سے دو تین مہینہ قبل ہونے والا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details