بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ممتابنرجی کی حکومت میں جوٹ مل کے مزدور بیرونی اور روہنگیا اور بنگلہ دیشی شہر مقامی ہیں
مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر بی جے پی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو گھیرنے کا کوئی موقع گنوانا نہیں چاہتی ہے.
بی جے پی کے ریاستی صدر کے ساتھ ساتھ ترنمول کانگریس کو ہدف تنقید بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے
ہگلی ضلع کے چاپدانی میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کے دور میں سب کچھ الٹا سدھا ہو رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے دو اضلاع شمالی 24پرگنہ اور ہگلی صنعتی خطہ ہونے کے باوجود یہاں کے لوگ بے روزگار ہیں.
یہاں بے روزگاروں کی تعداد دوسرے اضلاع کے مقابلے سب سے زیادہ ہے.
بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ریاست میں صعنتی ترقی کا دعوی کرنے والی وزیراعلی ممتابنرجی کے دور اقتدار میں جوٹ مل کے مزدوروں کا بہت برا حال ہے.