اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہاکہ کرناٹک میں سیاسی اتھل پتھل کی مذمت کی جانی چاہیے۔ ارکان اسمبلی کو زبردستی استعفیٰ دلانا ایک غیرجمہوری عمل ہے اس سے ملک اور ریاست کو نقصان ہو سکتا ہے۔
انہوں نے اسمبلی میں کرناٹک میں جاری سیاسی بحران پر مذمتی قرار پیش کی جیسے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت کانگریس اور بائیں محاذ نے حمایت کرنے کا اعلان کیا۔
ممتابنرجی نے کہاکہ بی جے پی ایک فرقہ پرست سیاسی جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ ہارس ٹریڈنگ میں بھی ماہر ہے ۔بی جے پی کو پتہ ہونا چہیے کہ کرناٹک کے لوگوں نے بی جے پی کے خلاف جے ڈی ایس اور کانگریس کو ووٹ دیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق کرناٹک کے لوگوں نے بی جے پی کو اقتدار حاصل کرنے سے روکاتھا۔ حکومت بننے کے بعد سے ہی بی جے پی ہارس ٹریڈنگ کے ذریعہ حکومت گرانے میں کوشش میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہاکہ کرناٹک میں ارکان اسمبلی کو دباؤ میں لا کر زبردستی استعفیٰ دلوایا جا رہا ہے جو ایک غیرجمہوری عمل ہے۔