اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Action Plan بی جے پی کا زمینی سطح پر مہم چلانے کیلئے ایکشن پلان تیار - مغربی بنگال بی جے پی

ی جے پی مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت کےخلاف مہم شروع کرنے کی تیاری کرلی ہے ۔بی جے پی کے ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت کے خلاف زمینی سطح پر مہم چلانے کیلئے ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔

بی جے پی نے زمینی سطح پر مہم چلانے کیلئے ایکشن پلان تیارکرلی
بی جے پی نے زمینی سطح پر مہم چلانے کیلئے ایکشن پلان تیارکرلی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2023, 11:07 AM IST

کولکاتا:مغربی بنگال بی جے پی کے اندرونی اختلافات سے ناراض ہیں ۔پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا پوجا کے بعد بنگال بی جے پی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ورکنگ کمیٹی کی اس میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔

مختلف اضلاع میں بی جے پی لیڈران کے درمیان تنازعات کھل کر سامنے آئے ہیں۔ ضلعی قائدین اور ریاستی سطح کے قائدین کے درمیان تال میل کا فقدان ہے۔پارٹی اعلیٰ قیادت کی ہدایت کے باوجود بوتھ کی سطح پر تنظیم کو ابھی تک مضبوط کرنے کیلئے کوئی اقدمات نہیں کیئے گئے ہیں ۔ منڈل سطح کی حالت بھی ٹھیک نہیں ہے۔امید کی جارہی ہے کہ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں تمام امو ر پر غور کیا جائے گا۔

بی جے پی کے مرکزی سکریٹری انوپم ہزارا لوک سبھا انتخابات تک ریاست میں تنظیم کی نگرانی کے انچارج ہیں۔ وہ ریاستی قائدین کے اقدامات سے خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں بولپور تنظیمی ضلعی کمیٹی کے ساتھ کھلے عام اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ ان کی شکایت تھی کہ کمیٹی کی تشکیل میں قریبی لوگوں کو عہدہ دیا کیا گیا ہے۔

مرکزی حکومت کے ذریعہ مرکزی اسکیموں کی فنڈنگ روکے جانے کے بعد ترنمول کانگریس نے تحریک تیز کردی ہے اور اس وقت راج بھون کے باہر ترنمول کانگریس نے اپنے دھرنے کو 31اکتوبر تک ملتوی کردیا ہے ۔اگر یکم نومبر تک مرکزی حکومت فنڈ جاری نہیں کرتی ہے تو پھر ترنمول کانگریس اپنا احتجاج دوبارہ شروع کرے گی ۔بی جے پی نے بھی اس کے جواب میں تحریک شروع کرنے کی تیاری کی ہے۔بی جے پی کو خوف ہے اگر دیہی علاقے کے عوام کو یقین ہوگیا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت نے فنڈ روک دیا ہے تواگلے لوگ سبھا انتخابات میں اس کو نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee مجوزہ انڈین جسٹس کوڈ : چور درو ازے سے نوآبادیاتی دور کی سختیوں کو واپس لانے کی کوشش

مہم کے علاوہ کتابچے بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بی جے پی کے ممبران اسمبلی اور ممبران پارلیمنٹ اس مہم کا حصہ ہوں گے ۔مرکزی وزراء کو بھی اسمبلی وار مہم چلانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔بی جے پی ترنمول کانگریس حکومت کے خلاف بدعنوانی کو ایک آلہ کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details