دوسری جانب مکل رائے کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے پر حزب اختلاف کے رہنما شبھیندو ادھیکاری کی قیادت میں بی جے پی کے ارکان نے مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کرکے اس سلسلے میں ایک میمورنڈم پیش کیا۔
واضح رہے کہ مکل رائے بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔ جنہیں چند روز قبل ہی ریاستی اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا ہے۔
بی جے پی کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین ہمیشہ سے اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو بنایا جاتا ہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ ہم نے اس کے لئے اسپیکر کو چھ نام کی تجویز دی تھی۔ جس میں مکل رائے کا نام نہیں تھا۔ مکل رائے جو اب ترنمول کانگریس کے رہنما ہیں۔ بی جے پی مکل رائے کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کے فیصلے کو غیر دستوری قرار دے رہی ہے۔
ریاستی اسمبلی کے حزب اختلاف کے رہنما شبھیندو ادھیکاری کی قیادت بی جے پی کے ارکان اسمبلی کے وفد نے بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی اور اس سلسلے میں ایک میمورنڈم بھی دیا ہے۔
گورنر سے ملاقات کے بعد راج بھون کے سامنے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی رہنما شبھیندو ادھیکاری نے کہا کہ مکل رائے جو کہ اب ترنمول کانگریس کے رہنما ہیں۔ ان کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ غیر دستوری ہے۔ شبھیندو ادھیکاری نے کہا کے دفعہ 302 کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔