اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی کا بلو پرنٹ تیار - بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا

بی جے پی کی ریاستی یونٹ نے اگلے اسمبلی انتخابات میں 200 سیٹز حاصل کرنے کے لئے بلو پرنٹ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مغربی بنگال: اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی کا بلو پرنٹ تیار
مغربی بنگال: اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی کا بلو پرنٹ تیار

By

Published : Nov 17, 2020, 10:27 PM IST

مغربی بنگال میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر بی جے پی کی ریاستی یونٹ نے مرکزی کمیٹی کی مدد سے تیاری شروع کردی ہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، بی جے پی کے ریاستی انتخابی انچارج کیلاش وجے ورگھیہ اور امت ملاوی اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کو کامیابی دلانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔
دراصل شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بیج پور میں بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کی قیادت میں اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں اگلے اسمبلی انتخابات میں دو سو سے زائد سیٹز حاصل کرنے کے لئے بلو پرنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 'بی جے پی مسلم اکثریتی اضلاع مرشدآباد، مالدہ، شمالی دیناج پور، جنوبی دیناج پور اور جنوبی 24 پرگنہ پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔'

بی جے پی کے اعلی رہنماؤں نے مسلم اکثریتی اضلاع میں بی جے پی کے ووٹوں کی فیصد میں اضافہ کرنے پر زور دیا۔

مسلم اکثریتی اضلاع کانگریس اور بائیں محاذ کا دبدبہ رہا ہے، ان اضلاع میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو بھی زیادہ کامیابی نہیں مل سکی ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ 'اسمبلی انتخابات میں دو سو سے زائد سیٹز حاصل کرنے کے لئے ان اضلاع پر زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔'

بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری انوپم ہاجرہ نے کہا کہ 'بی جے پی کی مرکزی کمیٹی کی ہدایت پر کام کیا جا رہا ہے۔ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔ مرکزی کمیٹی کی مدد سے اسمبلی انتخابات توقع کے مطابق نتائج برآمد کرنے کی کوشش کریں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details