بالی گنج اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخابات Ballygunge By Election کے لئے صبح سے ووٹنگ جاری ہے۔ بالی گنج میں ترنمول کانگریس، سی پی آئی ایم، کانگریس اور بی جے پی کے امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ بی جے پی کی امیدوار کیا گھوش نے الزام لگایا ہے کہ بالی گنج کے کئی بوتھوں میں بی جے پی کے پولنگ ایجنٹ کو بوتھ میں بیٹھنے نہیں دیا گیا ہے۔ پریذائڈنگ افسر بر سر اقتدار ترنمول کی طرفداری کر رہے ہیں۔ دوسری جانب پولس کے رول پر بھی بی جے پی امیدوار نے سوال اٹھایا ہے۔ Ballygunge By Election
آج بالی گنج اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ شروع ہوتے ہی بالی گنج اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کی امیدوار کیا گھوش نے بر سر اقتدار ترنمول کانگریس پر اپنے پولنگ ایجنٹ کو بوتھ میں نہیں بیٹھنے دینے کا الزام لگایا ہے۔صبح 7بجے سے مختلف بوتھوں میں پولنگ کا آغاز ہوا بوتھ نمبر 174 اشوک ہال میں بی جے پی کی امیدوار کیا گھوش ووٹنگ کا جائزہ لینے جب پہنچی تو انہوں نے دیکھا کہ بوتھ میں ان کے ایجنٹ کو بیٹھنے نہیں دیا گیا ہے۔انہوں نے اس کے لئے ترنمول کانگریس کو ذمہ دار ٹہراتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کے لوگوں نے ان کے پولنگ ایجنٹ کو بیٹھنے نہیں دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پولنگ ایجنٹ کو بوتھ بیٹھانے کے لئے آئی ہیں۔اس سے قبل کیا گھوش پاٹھ بھون اسکول میں گئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بوتھ کے اندر پولس کیوں بیٹھی ہوئی ہے۔جس پر انہوں نے احتجاج کیا۔