اردو

urdu

ETV Bharat / state

سندیش کھالی کے واقعے کے بعد بی جے پی پولرائزیشن کی سیاست میں مصروف - ضلع شمالی 24 پرگنہ

BJP Polarize Sandesh khali Incident سندیش کھالی میں ای ڈی کی ٹیم پر حملہ کے بعد ترنمول کانگریس چہار جانب سے تنقیدوں کا سامنا کررہی ہے۔ تاہم حکمراں جماعت جانچ کے عمل میں تعاون کا پیغام دیا ہے۔ سندیش کھالی کے واقعے کے فوراً بعد حکمران جماعت کے چند لیڈروں کے قریبی حلقوں میں خوشی کا اظہار کیا۔ لیکن جیسے جیسے دن گزرتا گیا ترنمول کانگریس میں بے چینی بڑھتی چلی گئی اور بی جے پی حملہ آور ہوتی گئی۔ترنمو ل کانگریس کے لیڈروں کے بیانات میں متضادات دعوے ہیں۔

سندیش کھالی کے واقعے کے بعد بی جے پی پولرائزیشن کی سیاست میں مصروف
سندیش کھالی کے واقعے کے بعد بی جے پی پولرائزیشن کی سیاست میں مصروف

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 6:26 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ کے سندیش کھالی واقعہ کو ترنمول کانگریس کے چند لیڈران مرکزی ایجنسیوں کے جارحانہ رویہ کے خلاف عوام کی ناراضگی کے طور پر پیش کررہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ جب جانچ ایجنسیوں کا سیاسی استعمال ہوگا تو اس وقت اس طرح کے رد عمل ہونے کا اندیشہ ہے۔تاہم اس ماڈل کو ہرجگہ نافذ نہیں کیا جائے گا۔کیوں کہ اس سے قبل ترنمول کانگریس کے لیڈروں کے گھر پر چھاپہ مارا جاچکا ہے ، کئی سینئرلیڈروں کی گرفتاری ہوچکی ہے۔مگر سندیش کھالی جیسا رد عمل دیکھنے کو نہیں ملا ہے۔

بی جے پی کے سینئر لیڈران امیت مالویہ،شوبھندو ادھیکاری،سوکانت مجمداراس واقعے کو روہنگیاسے جوڑ کر پولرائزیشن کی کوشش شروع کردی ہے۔ترنمول کانگریس کو خدشہ ہے کہ اس سے بی جے پی کو لوک سبھا انتخابات سے قبل پولرائزیشن کا موقع مل گیا ہے۔ یہ پولرائزیشن بشیرہاٹ سیٹ کے لیے بھی اچھا نہیں ہے۔ ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے سندیش کھالی واقعہ کو دو لفظوں میںتشویشناک اور بدقسمتی قرار دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی کنال گھوش نے مرکزی ایجنسی کے سیاسی استعمال پر بھی سوال کھڑا کیا ۔انہوں نے کہا کہ ای ڈی مقامی پولیس کو اطلاع دیے بغیر دور دراز علاقوں میں کیوں کیا؟ ۔ترنمول کانگریس کے ایک نوجوان لیڈر کے مطابق اس واقعہ کے اثرات دور رس ہو سکتے ہیں۔ یہ اثر صرف بشیرہاٹ تک محدود نہیں رہے گا۔مقامی سطح پر اس واقعے کا مثبت اثر پڑے گا۔مگر دیگر علاقوں میں منفی اثر پڑسکتا ہے۔

شاہجہاں نے 2013 میں ترنمول میں شمولیت اختیار کی، بشیرہاٹ سندیش کھالی میں ان کا اثر آہستہ آہستہ بڑھتا گیا۔ شاہجہاں کبھی بائیں بازو کے ممبر اسمبلی اونی رائے کے قریبی تھے۔ شاہجہاں سربیریا پنچایت کے سربراہ اورسی پی ایم لیڈر مسلم شیخ کے بھی قریبی تھے۔ مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ شاہ جہاں کے عروج کے پیچھے بھیڑوں کا کچا پیسہ ہے۔ لیکن ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد، شاہ جان کا عروج ایک تیز رفتاری سے شروع ہوگیا۔ شمالی 24 پرگنہ کے ترنمول کانگریس کے ایک ذرائع نے دعوی کیا کہ جیل میں بند وزیر جیوتی پریہ ملک کے قریبی مانے جاتے ہیں شاجہاں۔ تاہم بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ شاہجہاں ترنمول کانگریس کی اعلیٰ ترین قیادت کے بھی ’’قریب‘‘ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بننگال کے گورنر نے ای ڈی کی ٹیم پرہوئے حملے کی مذمت کی

بی جے پی طویل عرصے سے سرحدی علاقوں کی حفاظت کو لے کر فکرمند ہے۔ بی جے پی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ بنگلہ دیش سےشہریوں کو لاکر علاقے کی آبادی کی ڈیموگرافی تبدیل کیا جارہا ہے۔ اس واقعے کو بی جے پی اسی تناظر میں پیش کر رہی ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details