فرہاد حکیم نے کہا کہ بنگاؤں میونسپلٹی پر تنمول کانگریس کا قبضہ ہے اور مستقبل میں بھی رہے گا۔ بی جے پی طاقت کے دم پر اقتدار حاصل کرنے کی سازش رچ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری ملک میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کا سب کو حق حاصل ہے ۔ مگر اسے غلط انداز میں لانا جرم ہے۔ بی جے پی بورڈ بنانے کی حالت میں نہیں ہے۔
کولکاتا میونپسل کارپوریشن کے میئر کاکہنا ہے کہ بی جے پی کے کونسلر ز کاالزام ہے کہ انہیں عدم اعتماد کی تحریک میں شرکت کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ قائدہ قانون کے مطابق سب کچھ ہوتا ہے۔
'بی جے پی بورڈ بنانے کی حالت میں نہیں ہے' انہوں نے کہاکہ اسپیکر گیارہ بجے اسمبلی بلاتے ہیں اگر کوئی رکن اسمبلی تین بجے اجلاس میں شرکت کرکے حاضری کرانے کی بات کرے گا تووہ کیا جائز ہے ۔بنگاؤں میونسپلٹی میں بھی ایسا ہی ہو ا ہے ۔
فرہاد حکیم نے کہاکہ بی جے پی کے کونسلرز کو میونسپلٹی میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش نہیں کی گئی ۔ پولیس وہاں موجود تھی۔