اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال انتخاب :بی جے پی نے مزید 13 امیدواروں کا اعلان کیا - مغربی بنگال انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار

بی جے پی نے بالورگھاٹ سیٹ سے ماہر معاشیات اشوک لاہری کو میدان میں اتارا ہے۔ لاہری کو پہلے علی پوردوار سے ٹکٹ دیا گیا تھا لیکن بعد میں ان کی جگہ پارٹی نے سومن کانجی لال کوٹکٹ دے دیا ۔

مغربی بنگال انتخاب :بی جے پی نے  مزید 13 امیدواروں کا اعلان کیا
مغربی بنگال انتخاب :بی جے پی نے مزید 13 امیدواروں کا اعلان کیا

By

Published : Mar 23, 2021, 11:46 AM IST

بی جے پی نے آج مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے مزید 13 امیدواروں کا اعلان کیا۔

بی جے پی نے بالورگھاٹ سیٹ سے ماہر معاشیات اشوک لاہری کا نام دیا ہے۔ لاہری کو پہلے علی پوردوار سے ٹکٹ دیا گیا تھا لیکن بعد میں ان کی جگہ پارٹی نے سومن کانجیلال کوٹکٹ دے دیا گیا ہے۔

سابق کانگریس چیف سمین مترا کی اہلیہ شکھا مترا کے بھگوا پارٹی میں شامل ہونے سے انکار کے بعد بی جے پی نے دیبابرتا مازی کو چورنگی اسمبلی حلقہ سے پارٹی کی ٹکٹ دی ہے، اب وہ یہاں سے انتخابات کےلیے کھڑی ہونگی۔18 مارچ کو بی جے پی نے شکھا مترا کو چورنگی سے پارٹی امیدوار کے طور پر نامزد کیا تھا۔

بی جے پی نے کالمپونگ سے سبھا پردھان کا نامزد کیا ہے، دارجلنگ سے نیرج تمنگ اور کرسیونگ سے بھشنو پرساد شرما کو ٹکٹ دیا ہے۔ان تینوں شمالی بنگال پہاڑی نشستوں پر 17 اپریل کو پانچویں مرحلے میں انتخابات ہونگے ۔

بی جے پی نے کرندیگھی اسمبلی حلقہ سے سبھاش سنگھ کو امیدوار بنائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ اتاہر سے امت کمار کندو، بگڈا سے بسواجیت داس، بان گاؤں سے اشوک کرٹونیا اور گئی گھاٹا اسمبلی حلقہ سے سبرتا ٹھاکر کو ٹکٹ دی ہے۔ان تمام اسمبلی حلقوں میں 22 اپریل کو چھٹی مرحلے میں عوام اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریگی

رشبحری میں بی جے پی نے لیفٹیننٹ جنرل سبرتا ساہا کو ٹکٹ دیا ہے۔بہرم پور سے سبرتا موئیترا اور کاشی پور بیلگچھیا سے شیواجی سنگھ راؤ کو بی جے پی نے انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

294 نشستوں والی مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے 27 مارچ سے 29 اپریل تک آٹھ مراحل میں ووٹ ڈالیں جائیں گے ۔ ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details