مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے کارکنان کے قتل کے خلاف ریاست بھر میں ' نبنا چلو' مارچ شروع کیا ہے۔
بی جے پی رہنما کیلاش وجے ورگیا نے کہا کہ ہم جمہوری طرز پر احتجاج کررہے ہیں، لیکن ممتا بنرجی نے ہمارے امن احتجاج کو پرتشدد احتجاج میں تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔پولیس کے غنڈوں نے ہم پر پتھراؤ کیا ہے۔
واضح رہے کہ کولکاتا سمیت ریاست بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے۔
بنگال: بی جے پی کارکنان سڑکوں پر، پولیس کا لاٹھی چارج بی جے پی کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے بنگال حکومت نے سکریٹریٹ نبنا کو دو دنوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریاستی انتظامیہ نے بی جے پی کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ نبنا کے پاس ویسے ہی دفعہ 144 نافذ رہتی ہے۔
احتجاج کررہے بی جے پی کارکنان پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا، اسی کے ساتھ ہی واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا ہے، احتجاجیوں کو ہٹانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔
اسی وجہ سے ودیاگاسگر پل اور ہاؤڑا بریج پوری طرح سے بند کردیا گیا ہے، کسی بھی جانب سے کوئی گاڑی آ جا نہیں سکتی ہے۔