مغربی بنگال کے شمالی 24پرگنہ ضلع کے بنگاؤں سے بی جے پی کے رکن پارلیمان شانتنو ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے پارلیمانی انتخابات سے قبل متوا سماج کو بھارتی شہریت دینے کا جو وعدہ کیا تھا اب اسے پورا کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اگر اپنے کیے ہوئے وعدے کو نبھانے میں ناکام رہتی ہے تو پھر مستقبل کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔
شہریت ترمیمی ایکٹ کو پارلیمنٹ میں پاس ہوئے ایک سال مکمل ہو چکا ہے لیکن اب تک ملک کی بیشتر ریاستوں میں نیا قانون نافذ نہیں ہو سکا ہے۔ ریاستی حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا ہے، مرکزی حکومت کے ہاتھوں میں سب کچھ ہے، اس کے باوجود مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ نہیں کیا جانا افسوس کی بات ہے۔
رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ میں صرف متوا سماج کو بھارتی شہریت دلانے کے لئے شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت کر رہا ہوں۔ مجھے اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں چاہئے۔