بی جے پی کے سابق رکن پارلیمان سبرامنیم سوامی نے جمعرات کو مغربی بنگال کے سکریٹریٹ میں ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے تقریباً آدھے گھنٹے تک ملاقات کی۔ انتظامیہ کے ایک ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے سوامی کے دورے کو جو وزیر اعظم نریندر مودی کے سخت ناقد بتائے جاتے ہیں کو ایک بہتر دورہ قرار دیا ہے۔ سوامی نے بعد میں ٹویٹ کیا کہ آج میں کولکتہ میں تھا اور کرشمائی لیڈر ممتا بنرجی سے ملا، وہ ایک با ہمت خاتون ہیں، میں نے مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی-ایم) کے خلاف ان کی لڑائی کی تعریف کی، جس میں اس نے کمیونسٹوں کا صفایا کر دیا تھا۔
انہوں نے ترنمول کانگریس سپریمو بنرجی کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔ ان کی ملاقات کے بعد قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں۔اس سے قبل سوامی نے گزشتہ سال نومبر میں نئی دہلی میں بنرجی سےملاقات کی تھی۔ اس سے پہلے منگل کو انہوں نے نتن گڈکری اور شیوراج سنگھ چوہان کو پارلیمانی بورڈ سے خارج کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔