اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP Soumitra Khan On TMC فرہاد حکیم اور ابھیشیک بنرجی کے درمیان تلخ تعلقات کا اثر پارٹی بھی پڑے گا - بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان

بانکوڑہ ضلع کے وشنو پور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے سنسنی خیز پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کے جنرل سیکرٹری ابھیشیک بنرجی اور سنئیر رہنما فرہاد حکیم کے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہیں۔ MP Soumitra Khan On TMC

فرہاد حکیم اور ابھیشیک بنرجی کے درمیان تلخ تعلقات کا اثر پارٹی بھی پڑے گا
فرہاد حکیم اور ابھیشیک بنرجی کے درمیان تلخ تعلقات کا اثر پارٹی بھی پڑے گا

By

Published : Nov 30, 2022, 10:36 AM IST

مشرقی بردوان: مغربی بنگال کے بردوان ضلع میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے دعویٰ کیا کہ فرہاد حکیم کے ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس دن دونوں کے درمیان جگھڑا ہو گا اس کا واضح اثر کالی گھاٹ پر پڑتا دیکھائی دے گا۔ اتنا ہی نہیں، بی جے پی رہنما نے بردوان جنوب کے رکن اسمبلی کھوکن داس کو بھی نشانہ بنایا۔ BJP MP Soumitra Khan On Abhishek Banerjee and Firhad Hakim

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ترنمول ایم ایل اے کھوکن داس بردوان کے انوورتا منڈل بننے جا رہے ہیں۔ وہ بھی بہت جلد جیل جائیں گے۔ وہ بھی بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ پوچھ گچھ شروع ہونے کے بعد وہ کسی بھی وقت گرفتار ہو سکتے ہیں۔ رکن پارلیمان سومترا خان نے دہشت گردی کے معاملے پر ریاست کی حکمراں جماعت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے شکایت کی کہ ترنمول کانگریس بم کلچر بنا رہی ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں بم برآمد کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:West Bengal Winter Session بی جے پی کا اگلے دو دن اسمبلی میں حصہ نہ لینے کا اعلان

بی جے پی رہنما کے مطابق پنچایت انتخابات کسی بھی طرح پرامن نہیں ہوں گے۔ سومترا نے الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس یہ ثابت کرنے میں مصروف ہے۔لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، تاہم بی جے پی لڑے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجایت انتخابات پر امن ہونے کی صورت میں ترنمول کانگریس کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ترنمول کانگریس شکست سے خوفزدہ ہے اور تشدد کا سہارا لے رہی ہے۔ BJP MP Soumitra Khan On Abhishek Banerjee and Firhad Hakim

ABOUT THE AUTHOR

...view details