اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک ماہ بعد گورنر ممتا کو اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت دیں گے:سمترا خان

رکن پارلیمان سمترا خان نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس جلد اکثریت سے محروم ہونے والی ہیں.انہوں نے کہا کہ ایک مہینے کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر ممتابنرجی کو اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت دیں گے۔

bjp MP says ruling party tmc soon lose majority
ایک مہینے کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر ممتابنرجی کو اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت دیں گے:رکن پارلیمان سمترا خان

By

Published : Nov 29, 2020, 12:31 PM IST

Updated : Nov 29, 2020, 1:04 PM IST

مغربی بنگال کے ضلع جلپائی گوڑی میں سمترا خان نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حکمراں جماعت ایک مہینے یعنی دسمبر کے آخر تک اکثریت گنوا بیٹھیں گی.

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت بہت جلد اکثریت کھونے والی ہے.

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ جس طرح سے ترنمول کانگریس ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل ہونے لگے ہیں اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکمراں جماعت اقلیت میں آ جائے گی.

ایک مہینے کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر ممتابنرجی کو اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت دیں گے:رکن پارلیمان سمترا خان

سمترا خان کے مطابق گورنر جگدیپ دھنکر ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کو 149 اکثریت ثابت کرنے کے لئے گورنر ہاؤس طلب کر سکتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ خدشہ ہونے لگا ہے کہ آنے والے دنوں میں ترنمول کانگریس اکثریت پیش کرنے میں ناکام رہ جائے گی.

وشنوپور سے رکن پارلیمان سمترا خان کا کہنا ہے کہ اگلے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 149 کا ہدف حاصل کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔

ایک مہینے کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر ممتابنرجی کو اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت دیں گے:رکن پارلیمان سمترا خان

انہوں نے کہا کہ شھبندو ادھکاری یا مہیر گوسوامی ہی نہیں بلکہ متعدد ارکان اسمبلی ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں.

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کو چھوڑ نے والے ارکان اسمبلی کی تعداد ہمارے آپ کے خیال کہیں زیادہ ہے. اسی بنیاد پر کہا جا رہا ہے کہ حکمراں جماعت اکثریت سے اقلیت میں آ جائے گی .

سمترا خان بی جے پی کے دیگر اعلی رہنماوں سے دس قدم آگے نکلتے ہوئے سمترا خان نے کہا کہ ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کی زندگی صرف اور صرف ایک ماہ کی ہے.

انہوں نے کہا کہ ایک مہینے کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر ممتابنرجی کو اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت دیں گے.

Last Updated : Nov 29, 2020, 1:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details