اردو

urdu

ETV Bharat / state

رکن پارلیمان سومترا خان نے اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھیجا - اردو نیوز بنگال

سجاتا منڈل نے کہا کہ 'جب سیاست آپ کی ذاتی زندگی میں داخل ہوتی ہے تو اس سے رشتے خراب ہو جاتے ہیں۔'

رکن پارلیمان سومترا خان نے اہلیہ کو طلاق کی نوٹس بھیجا
رکن پارلیمان سومترا خان نے اہلیہ کو طلاق کی نوٹس بھیجا

By

Published : Dec 23, 2020, 8:52 AM IST

بی جے پی کے رکن پارلیمان سومترا خان نے اپنی اہلیہ سجاتا منڈل خان کو طلاق کا نوٹس بھجوایا۔ مذکورہ رکن پارلیمان نے اپنی اہلیہ کے ٹی ایم سی میں شمولیت اختیار کرنے کے ایک دن بعد منگل کے روز یہ نوٹس بھیجا۔

بی جے پی کے سینیئر رہنما اور رکن پارلیمان سومترا خان نے منگل کے روز اپنی اہلیہ سجاتا منڈل خان کو ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے ایک دن بعد طلاق کا نوٹس بھجوایا۔

خان کے وکیل نے باہمی طلاق کا نوٹس بھجوایا جہاں ازدواجی معاملات میں علیحدگی کے خواہاں ہونے کا حوالہ دیا گیا۔

مشتعل خان نے پیر کی شام ایک پریس کانفرنس طلب کی جہاں انھوں نے '10 سالہ تعلقات سے علیحدگی اختیار کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔'

انہوں نے کہا کہ 'آپ نے جئے شری رام کا نعرہ لگایا تھا، (نریندر) مودی جی کے حق میں نعرہ لگایا تھا، تب آپ سومترا خان کی اہلیہ تھیں۔ براہ کرم اس کے بعد 'خان' کے نام کا استعمال کرنے سے گریز کریں، براہ کرم اپنے آپ کو سومترا خان کی اہلیہ سے تعبیر نہ کریں۔ میں آپ کو اپنی سیاسی زندگی کے لیے پوری آزادی دے رہا ہوں لیکن براہ کرم یہ مت بھولنا کہ آپ حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہیں۔ میرے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد 2019 میں آپ کے والدین کی رہائش گاہ پر حملہ ہوا تھا۔'

اس ضمن میں سجاتا منڈل نے کہا کہ 'جب سیاست آپ کی ذاتی زندگی میں داخل ہوتی ہے تو اس سے رشتے خراب ہوجاتے ہیں۔ سومترا بی جے پی کے برے لوگوں کی صحبت میں ہیں جو انھیں میرے خلاف اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'جس پارٹی نے تین طلاق کو ختم کر دیا، وہ آج سومترا کو مجھ سے طلاق لینے کے لیے کہہ رہے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں:سجاتہ منڈل کو اعلیٰ سطح کی سکیورٹی فراہم

ABOUT THE AUTHOR

...view details