اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی کورونا متاثر - locket chatterjee tests positive

مغربی بنگال کے ہگلی لوک سبھا حلقے سے بی جے پی کی پارلیمان لاکٹ چٹرجی کورونا وائرس سے متاثر پائی گئیں ہیں۔

بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی کورونا متاثر
بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی کورونا متاثر

By

Published : Jul 3, 2020, 7:01 PM IST

فی الحال لاکٹ چٹرجی گھر میں ہی قرنطینہ میں ہیں۔آج خود انہوں نے ٹوئٹ کر کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے۔

لاکٹ چٹرجی کورونا وائرس سے متاثر ہیں گزشتہ ہفتے سے ہی ان کی طبعیت لگاتار بگڑ رہی تھی۔وہ کئی روز سے بخار اور سردی کھانسی سے پریشان تھیں۔

چند روز قبل ڈاکٹر کی صلاح پر انہوں نے اپنا سویب کے نمونے کی جانچ کے لیے بھیجا تھا۔آج صبح ہی رپورٹ موصول ہوئی جس میں پایا گیا کہ لاکٹ چٹرجی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

لاکٹ چٹرجی ٹوئٹ

اس کے متعلق خود لاکٹ چٹرجی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے جانکاری دی ہے۔انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ آج میری کووڈ 19 کی جانچ کی رپورٹ آئی ہے ایک ہفتے سے بخار میں مبتلا ہوں۔فی الحال اپنے گھر میں ہی قرنطینہ میں ہوں۔ گزشتہ ایک ہفتے سے گھر میں رہنے کے باوجود کچھ ان کے قریبی ان سے ملنے گھر آتے رہے ان کو بھی قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ان کے اہل خانہ کو بھی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔

ریاست میں بی جے پی کے رہنما کے کورونا سے متاثر ہونے کا پہلا معاملہ ہے۔اس سے قبل ترنمول کانگریس کے کئی رہنماؤں کو کورونا سے متاثر پایا گیا تھا۔ترنمول کانگریس کے ایک رکن اسمبلی کی موت بھی ہو چکی ہے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے میں ترنمول کانگریس رہنما اور دمکل وزیر سجیت بوس بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ سودپور سے ترنمول کانگریس رکن اسمبلی نرمل گھوش بھی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔بی جے پی کے کئی حامیوں کو بخار اور سردی کھانسی کی شکایت ملنے پر بی جے پی نے اپنی سرگرمیاں بند کر دی ہے ۔کسی طرح کا اجتماع سے گریز کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details