اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاکٹ چٹرجی نے ترنمول کانگریس کو ویکسین چور قرار دیا

بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ویکسین چور قرار دیا ہے۔ مغربی بنگال کے ہگلی ضلع سے بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے تمام ترقیاتی منصوبوں پر قبضہ جمانے کی ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی عادت پڑ گئی ہے۔

By

Published : Jan 15, 2021, 2:08 PM IST

بی جے پی لاکٹ چٹرجی نے ترنمول کانگریس کو ویکسین چور قرار دیا
بی جے پی لاکٹ چٹرجی نے ترنمول کانگریس کو ویکسین چور قرار دیا

مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران مغربی بنگال کے عوام کو مفت میں راشن دینے کا اعلان کیا۔اس اعلان کے تحت عوام تک مفت راشن پنہچانے کا کام شروع کیا گیا۔ لیکن مغربی بنگال میں سب کچھ الٹا دیکھنے کو ملا۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے مرکز کی جانب سے مفت دینے کے منصوبے کو اپنے نام کر لیا۔ لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران غریب عوام کو راشن دینے کے بجائے راشن ڈیلرز کو فائدہ پہنچایا گیا۔ بی جے پی کے رہنما نہیں بلکہ عام لوگ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو چاول،دال اور راشن چور کہتے ہیں۔ ہم تو صرف عوام کی باتوں کو منظرعام پر لانے کی کوشش کرتے ہیں۔

بی جے پی لاکٹ چٹرجی نے ترنمول کانگریس کو ویکسین چور قرار دیا

بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی تمام تر کوششوں کے سبب ملک میں ویکسینیشن کو ممکن بنایا گیا لیکن ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کہتی ہیں کہ ان کی حکومت نے عام لوگوں کے لئے ویکسین لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند دنوں کے بعد یہ پتہ چلے گا کہ چاول ،دال اور ترقیاتی منصوبوں کی طرح ویکسین پر بھی ترنمول کانگریس کے رہنما قبضہ کر لیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details