اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP MP Arjun Singh Returns TMC: بی جے پی رکن پارلیمان ارجن سنگھ کی ترنمول کانگریس میں شمولیت - بی جے پی کے ایم پی ٹی ایم سی جوائن کیا

بیرکپور پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے ترنمول کانگریس میں تین سال کے بعد دوبارہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ٹی ایم سی کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی Bengal BJP MP Arjun Singh back with Didi after 3 years ۔

BJP MP Arjun Singh Returns TMC
BJP MP Arjun Singh Returns TMC

By

Published : May 22, 2022, 9:29 PM IST

کولکاتا: شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ BJP MP Arjun Singh نے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہو گئے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی اور سربراہ ممتابنرجی کی رضامندی کے بعد ان کی پارٹی میں دوبارہ شمولیت کی راہ ہموار ہوئی۔ مغربی بنگال کے سیاسی میدان ایک بار دل بدل کا کھیل شروع ہو چکا ہے۔ اس مرتبہ بھی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کی ٹیمیں اس کھیل کا حصہ ہیں جبکہ لفٹ فرنٹ اور کانگریس اسٹینڈ میں بیٹھی ہے BJP MP Arjun Singh returns to Trinamool Congress۔


کولکاتا کے ایک مشہور ہوٹل میں میٹنگ کا ایک دور ختم ہونے کے بعد دوسرے دور کی میٹنگ میں نئی ہٹی سے رکن اسمبلی پارتھو بھومک، ریاستی وزیر جیوتی پریہ ملک،آم ڈانگہ سے رکن اسمبلی رفیق الرحمان. بیرکپور سے رکن اسمبلی راج چکرورتی شامل ہوئے۔

مزید پڑھیں:


اس کے بعد رکن پارلیمان ارجن سنگھ کولکاتا کے کیمک اسٹریٹ میں واقع ابھیشک بنرجی کے پارٹی دفتر پہنچے جہاں ارجن سنگھ کے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا رسمی اعلان کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details