مغربی بنگال کی بی جے پی یونٹ اگلے اسمبلی انتخابات کے لئے کمر کس چکی ہے. وہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ہدف تنقید بنانے کا کوئی موقع گنوانا نہیں چاہتی ہے۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹی اسمبلی انتخابات میں ایک دوسرے کو شکست دینے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
شمالی 24پرگنہ ضلع کے بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے وزیراعلی کہا کہ ممتا بنرجی اقتدار میں رہنے کے لئے ویمل گورنگ جسے ایک غدار سے ہاتھ ملا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ پر یو اے پی اے کے تحت ملک کے ساتھ غداری کا مقدمہ درج ہے۔ لیکن حکمران جماعت ترنمول کانگریس کو صرف اقتدار سے مطلب ہے، وہ اس کے لئے کسی سے بھی ہاتھ ملا سکتی ہے۔
ممتا بنرجی کیا غدار کے ساتھ انتخابات لڑیں گی: ارجن سنگھ - گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ
مغربی بنگال میں تہواروں کے موسم کے درمیان سیاسی سرگرمیاں بھی عروج پر ہیں۔ اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے وزیراعلی ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی اقتدار میں رہنے کے لئے ویمل گورنگ جسے ایک غدار سے ہاتھ ملا رہی ہیں۔
ممتا بنرجی کیا غدار کے ساتھ انتخابات لڑیں گی
واضح رہے کہ گزشتہ روز گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ نہ صرف سالٹ لیک آئے بلکہ گورکھا بھون میں پریس کانفرنس کرکے واپس دارجلنگ چلے گئے۔اس کے بعد سے ہی بی جے پی، کانگریس اور بائیں محاذ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو گھیرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
TAGGED:
ارجن سنگھ