اردو

urdu

ETV Bharat / state

West Bengal Assembly: بی جے پی ارکان اسمبلی کا ایوان سے واک آؤٹ - بی جے پی ارکان اسمبلی کا مغربی بنگال حکومت کے خلاف احتجاج

بی جے پی ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ 'گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر دو کاونسلرز کو گولی مار کر قتل کے واقعے کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ حکومت کو جواب دینا ہی پڑے گا۔' BJP MLAs on West Bengal Govt

بی جے پی ارکان اسمبلی کا ایوان سے واک آؤٹ
بی جے پی ارکان اسمبلی کا ایوان سے واک آؤٹ

By

Published : Mar 14, 2022, 4:32 PM IST

بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے پرولیا میں نومنتخب کانگریس کے کاؤنسلر کے قتل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مغربی بنگال اسمبلی سیشن کی کارروائی سے واک آؤٹ کر گئے۔ BJP MLAs walkout from west Bengal Assembly

مغربی بنگال بی جے پی کے ارکان اسمبلی سیشن کی کارروائی سے واک آؤٹ کرکے لابی میں آ گئے اور مغربی بنگال حکومت اور پولیس انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور ریاست میں لاء اینڈ آرڈر پر سوال اٹھائے۔ BJP MLAs Protest Against west Bengal Govt

بی جے پی کے ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ 'مغربی بنگال میں انتخابات کے بعد تشدد کے واقعات عام ہیں۔ ریاستی حکومت اس پر قابو پانے کے لیے کبھی بھی سنجیدگی سے کارروائی نہیں کی ہے۔'

ان کا کہنا ہے کہ 'گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر دو کاونسلرز کو گولی مار کر قتل کے واقعے کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ حکومت کو جواب دینا ہی پڑے گا۔'

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر شمالی 24 پرگنہ میں ترنمول کانگریس کے نومنتخب کاونسلر اور پرولیا ضلع کے جھالدہ میں کانگریس کے نومنتخب کاونسلر کو گولی مار کر ہلاک کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ تھانے کے تحت پانی ہٹی علاقے میں نامعلوم شخص نے ترنمول کانگریس کے نومنتخب کاونسلر انوپم دتہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس سے پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Mamata Govt Persent Budget: مغربی بنگال حکومت کا ریاستی بجٹ کو بی جے پی نے گمراہ کن قرار دیا

دوسری جانب پرولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر دو سے کانگریس کے نومنتخب کاونسلر تپن کندک کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے معاملے میں مقتول نومنتخب کاونسلر کے رشتہ داروں کو ہی حراست میں لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details