کولکاتا:مغربی بنگال اسمبلی میں حزب اختلاف رہنما شبھندو ادھیکاری نے واضح کیا کہ وہ ممتا بنرجی کے اس اعلان کی حمایت نہیں کرتے ہیں ۔مگر مخالفت ایک الگ چیز ہے اور عمل درآمد الگ چیز ہے۔
بی جے پی نے جمعہ کی صبح تک بڑھتی ہوئی تنخواہ نہیں لینے پر کوئی سرکاری فیصلہ نہیں لیا ہے۔ بنگال اسمبلی میں پارٹی کے چیف ایگزیکٹیو منوج تیگا نے کہا کہ ریاست کے بہت سے علاقوں میں لوگوں کو ریاستی حکومت سے وہ فوائد نہیں مل رہے ہیں جس کے وہ حقدار ہیں۔ ہم وہاں اس فیصلے کے خلاف ہیں۔ یہی بات اپوزیشن لیڈر نے کہی ہے ۔کیا وہ اس کے لیے بڑھی ہوئی تنخواہ کا بائیکاٹ کریں گے؟ اس کے جواب میں منوج نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر نے یہ نہیں بتایا ہے کہ تنخواہ میں اضافہ ہوگا یا نہیں۔ اس کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں طے کیا جائے گا۔ جس کا فیصلہ وہیں ہوگا۔ اس کے بعد بتائیں گے کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کو خط لکھنا ہے یا نہیں۔
وزیر اعلیٰ نے جمعرات کو اسمبلی میں کہا کہ حکومت وزراء سے لے کر ممبران اسمبلی تک ہر سطح پر تنخواہ میں 40,ہزار روپے ماہانہ اضافہ کر رہی ہے۔ حکومت کے تنخواہ کے ڈھانچے کے مطابق ممبران اسمبلی کی تنخواہ 10 ہزار روپے سے بڑھ کر 50 ہزار روپے ماہانہ ہو گئی ہے۔ ریاستی وزراء کو ماہانہ10,900روپے ملتے تھے۔ اب سے انہیں 50 ہزار 900 روپے ملیں گے۔ کاببنی زراء کی تنخواہ 11 ہزار روپے تھی۔ انہیں اس وقت سے تنخواہ کی مد میں 51 ہزار روپے ملیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور ریاستی وزراء، مکمل وزراء کو اتنے دنوں کے الاؤنس وغیرہ کے لئے مجموعی طور پر 1 لاکھ 10 ہزار روپے ملتے تھے۔ اس وقت سے انہیں تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے ملیں گے۔