ترنمول کانگریس کے سیکریٹری جنرل پارتھو چٹرجی کی موجودگی میں ترنمول کانگریس کی رکنیت حاصل کیا تھا۔بسواجیت نے کہا کہ بی جے پی کی پالیسی تباہ کن ہے اس کی پالیسیاں بنگال کے خلاف ہیں۔بسواجیت کے ساتھ ترنمول کانگریس میں کئی بی جے پی کارکن شامل ہوئے ہیں۔
بسواجیت کا ایک زمانے میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے قریبی تعلق رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کبھی انہیں نئے سال کا کارڈ بھ ارسال کرتی۔ انہوں نے ایک بار پھر اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے پاؤں چھوکر آشیرواد لیا تھا۔
بسواجیت نے معذرت خواہانہ لہجے میں کہا کہ 'میں ایک غلط فہمی کی وجہ سے پارٹی چھوڑی تھی۔عوام کے ساتھ جوڑا رہا ہوں، عوام کا مجھ پر اعتماد تھا۔ اس لیے میں جیت گیا۔ دو بارہ بیٹا اپنے گھر میں واپس آ یا ہے'۔
اگرچہ وہ طویل عرصے سے بی جے پی میں ہیں، لیکن کئی بار انہوں نے پارٹی کے تئیں ناراضگی ظاہر کی تھی۔شانتانو ٹھاکر سے ان کے شدید اختلافات ہوگئے تھے۔اسمبلی انتخابات کے بعد سے ہی وہ بی جے پی سے دوری اختیار کرلی تھی۔