اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Mahila Morcha بی جے پی خواتین یونٹ کا راستہ روکو آندولن

کولکاتا کے سیالدہ اسٹیشن کے قریب بی جے پی کی خواتین کارکنان نے مغربی بنگال حکومت کے خلاف احتجاج کرتے گاڑیوں کی آمدورفت روک دی۔BJP Mahila Morcha

جب بی جے پی کی چند خواتین حامیوں نے ٹرافک جام کر دی
جب بی جے پی کی چند خواتین حامیوں نے ٹرافک جام کر دی

By

Published : Dec 12, 2022, 6:34 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ جہاں ایک طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پنچایت انتخابات سے اپوزیشن جماعتوں کا صفایا کرنے کے لئے پرعزم ہے تو وہیں دوسری جانب بی جے پی اسمبلی انتخابات میں 78 سیٹوں پر ملی کامیابی کو پنچایت انتخابات میں بھی دہرانے کی کوشش میں مصروف ہے۔BJP Mahila Morcha Protest Against West Bengal Govt

جب بی جے پی کی چند خواتین حامیوں نے ٹرافک جام کر دی

اس درمیان بی جے پی مہیلا مورچہ کی جانب سے مغربی بنگال میں ایس ایس سی کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرریوں میں بدعنوانی، مویشی اسمگلنگ، کوئلہ اسمگلنگ اور خواتین پر زیادتی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا گیا۔

سیالدہ اسٹیشن کے قریب بی جے پی کی خواتین کاکرنان نے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے گاڑیوں کی آمدورفت روک دی۔

یہ بھی پڑھیں:Bajrang Dal Activists Try to Assault A Couple بجرنگ دل کے کارکنوں نے ایک جوڑے پر حملہ کیا

بی جے پی کی خواتین ونگ نے کہا کہ 'ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت نے مغربی بنگال کو بدعنوانی کا مرکز بنا دیا ہے۔ جب تک ترنمول کانگریس اقتدار سے بے دخل نہیں ہوگی اس وقت تک ریاست کو بدعنوانی سے پاک نہیں کیا جاسکتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details