اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دیدی امن وامان قائم کرنے میں ناکام' - کیلاش وجئے ورگیہ نے ممتا بینرجی کی تنقید کی

بھارتی جنتا پارٹی نے مغربی بنگال میں امن و قانون کی ابتر حالت کے سلسلے میں ریاست کی وزیراعلی ممتابنرجی پر نکتہ چینی کی۔

بی جے پی نے ممتا بنرجی پر نشانہ لگایا

By

Published : Oct 10, 2019, 7:49 PM IST

بی جے پی رہنما کیلاش وجے ورگئے نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ،’’یہ کیا ہورہا ہے ’دیدی‘آپ کے راج میں‘‘۔

وجے ورگئے نے مرشد آباد میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس)کارکن پرکاش پال ،ان کی حاملہ بیوی اور ان کے آٹھ سالہ بچے کے بے رحمی سے قتل کئے جانے کے سلسلے میں یہ الزام لگایا ہے۔

بی جےپی رہنما نے کہا، اس سے برا اور کیا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ ترنمول کانگریس کی حکومت والی ریاست میں امن و قانون کی حالت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے'۔

اطلاع کے مطابق ،آر ایس ایس کارکن اور اس کی اہل خانہ مرشد آباد کے جیا گنج علاقے میں رہتے تھے۔کچھ نامعلوم بدمعاشوں نے تیز دھار ہتھیاروں سے ان کو قتل کردیاتھا۔
پولیس نے قتل کا معاملہ درج کرلیا ہے اور تحقیق جاری ہے۔بی جےپی اور آر ایس ایس نے واقعہ کی مخالفت میں جمعرات کو مرشد آباد میں احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details