مغربی بنگال میں 27 فروری کو ریاست کے 108 میونسپلٹیوں میں ہونے والے انتخابات West Bengal Municipal Elections کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔
اس درمیان شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ 'بلدیاتی انتخابات میں ایک بھی پولنگ بوتھ قبضہ ہوا تو سارا ای وی ایم توڑوا دیں گے۔
نوا پاڑہ میں تشہیری مہم کے دوران بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ ہم پر امن انتخابات چاہتے ہیں، ریاستی الیکشن کمیشن کو اس کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے لئے حالات سازگار ہیں لیکن چند لوگوں کی وجہ سے گڑبڑ ہونے کا اندیشہ ہے۔
ارجن سنگھ نے کہا کہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بوتھوں پر قبضہ کرنے کے کئی واقعے رونما ہوئے تھے، ہم نہیں چاہتے ہیں کہ بیرکپور میں بھی ایسا کچھ ہو۔
رکن پارلیمان کے مطابق بلدیاتی انتخابات West Bengal Municipal Elections کے دوران کسی بھی طرح کے تصادم نہیں چاہتے ہیں اگر ایسا ہوتا ہے تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ ایک بھی پولنگ بوتھ پر قبضہ نہیں ہونا چاہیے اگر ایسا ہوتا ہے تو پریسڈینگ آفیسر کی نوکری جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ ای وی ایم توڑوا دیں گے اور ریاستی انتخابی کمیشن اس کے ذمہ دار ہو گا۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے بعد سے اب بیرکپور پارلیمانی حلقے میں متعدد رہنما بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہو گئے ہیں.