اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Leader Suvendu Adhikari مغربی بنگال میں ہزاروں عارضی ہوم گارڈز کی بھرتی میں بدعنوانی

حزب اختلاف شوبھندو ادھیکاری نے پیر کو الزام لگایا کہ ریاستی محکمہ داخلہ 565 روپے یومیہ کے حساب سے 6 ماہ کے لئے ہزاروں عارضی ہوم گارڈز کی غلط طریقے سے بھرتی کر رہا ہے۔BJP Leader Suvendu Adhikari

By

Published : Jan 9, 2023, 4:18 PM IST

مغربی بنگال میں ہزاروں عارضی ہوم گارڈز کی بھرتی میں گھوٹالہ
مغربی بنگال میں ہزاروں عارضی ہوم گارڈز کی بھرتی میں گھوٹالہ

کولکاتا: مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شوبھندو ادھیکاری نے پیر کو الزام لگایا کہ ریاستی محکمہ داخلہ 565 روپے یومیہ کے حساب سے 6 ماہ کے لئے ہزاروں عارضی ہوم گارڈز کی غلط طریقے سے بھرتی کر رہا ہے۔اس کی بھی جانچ ہونی چاہئے۔ Home Guard Recruitment Scam In West Bengal

مسٹر ادھیکاری نے ٹویٹ کیا کہ مغربی بنگال ہوم ڈپارٹمنٹ چھ ماہ کے لیے ہزاروں عارضی ہوم گارڈوں کو 565 روپے کی شرح سے بھرتی کر رہا ہے۔ اس بھرتی مہم کے بارے میں کوئی عوامی اعلان نہیں کیا گیا، جس سے یہ شبہ پیدا ہوتا ہے کہ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کیڈرکو پنچایت انتخابات سے قبل رشوت کے عوض میں عہدے فروخت کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب محکمہ کی جانب سے اس پوسٹ کے لیے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تو پھر اہل امیدوار کو اس آسامی کے بارے میں کیسے پتہ چلے گا اور وہ اس عہدے کے لئے درخواست کیسے دیں گے۔ ان کا انتخاب کون کرے گا اور اس کا معیار کیا ہوگا؟ کیا اپنی مرضی سے لوگوں کا انتخاب کرکے عہدے دے دئے جائیں گے؟

یہ بھی پڑھیں:Chicken and Fruit in Mid Day Meal مڈے ڈے میل میں مرغی کے گوشت دینے پر سوال

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ مغربی بنگال میں ایک نیا بھرتی گھوٹالہ ہے۔ انہیں پورا اندیشہ ہے کہ جو بھی اس گھوٹالے میں ملوث ہے، انہیں کبھی نا کبھی قانونی کارروائی کا سامنا ضرور کرنا پڑے گا۔Home Guard Recruitment Scam In West Bengal

ABOUT THE AUTHOR

...view details