مغربی بنگال میں عنقریب ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاست میں ہر روز حیران کن تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ اس دوران بی جے پی یووا مورچہ کے ریاستی صدر اور ایم پی سومترا خان کی اہلیہ سجاتا منڈل نے آج ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔
اس دوران جہاں ایک طرف لگاتار ترنمول کانگریس کے کئی بڑے رہنما بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ تو وہیں بی جے پی سے بھی کئی اہم رہنما ترنمول کانگریس میں بھی شامل ہو ئے ہیں۔ آج بی جے پی کے ایم پی اور بی جے پی یووا مورچہ کے ریاستی صدر سومترا خان کی اہلیہ سجاتا منڈل ترنمول کانگریس میں شامل ہوئیں ہیں۔
سجاتا منڈل اس وقت خبروں میں آئی تھی جب انہوں نے سومترا خان کی غیر موجودگی میں گزشتہ لوک سبھا الیکشن میں وشنوپور سیٹ سے بی جے پی کو جیت دلانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ لیکن آج انہوں نے ترنمول بھون میں سوگتا رائے اور کنال گھوش کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔