کولکاتا: مغربی بنگال میں ایک بار پھر دل بدل کا کھیل شروع ہونے والا ہے. حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور اپوزیشن جماعت بی جے پی دونوں اس کھیل کے لئے پوری طرح سے تیار ہو چکی ہیں. اس مرتبہ اس کھیل کے مرکزی کردار شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سے ترنمول کانگریس کے رہنما اور رکن پارلیمان ارجن سنگھ نبھا رہے ہیں. وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بنگال میں بی جے پی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے. اسمبلی انتخابات سے قبل جو لوگ بی جے پی میں شامل ہوئے تھے. آج وہ پریشان ہیں۔ BJP Leader Suffers from Depression, Minister Farhad Hakeem
انہوں نے کہا کہ ذہنی طور پریشان ہونے کی وجہ سے بنگال بی جے پی کے رہنما ڈپریشن کے شکار ہو گئے ہیں. یکے بعد دیگرے رہنما بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کے خواہش مند ہیں. ان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پتہ چلے گا کہ کانگریس اور لفٹ فرنٹ کی طرح بی جے پی کا بھی بنگال کی سرزمین سے نام و نشان مٹ گیا ہے. کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے مئیر فرہاد حکیم نے کہا کہ اس پارٹی (بی جے پی) کے بارے میں زیادہ باتیں بھی کرنا وقت کی بربادی ہے.
یہ بھی پڑھیں:
BJP Leader Suffers from Depression, Minister Farhad Hakeem: بی جے پی کے رہنما ڈپریشن کے شکار: وزیر فرہاد حکیم - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز ای ٹی وی بھارت اردو خبر
ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بنگال بی جے پی کے رہنما ڈپریشن کے شکار ہیں. اسی وجہ سے یکے بعد دیگرے رہنما بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کے خواہش مند ہیں۔ BJP Leader Suffers from Depression, Minister Farhad Hakeem
BJP Leader
واضح رہے کہ شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سے بی جے پی رکن پارلیمان ارجن سنگھ جوٹ مل کے مزدوروں کی بے بسی کے خلاف اپنی ہی پارٹی کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے. سیاسی حلقوں میں یہ بھی قیاس آرائی ہے کہ وہ بہت جلد بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے والے ہیں۔