اردو

urdu

ETV Bharat / state

زخمی بی جے پی رہنما کی موت - مغربی بنگال میں تہوار ختم

این آر ایس میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں زیرعلاج بی جے پی کے حامی کی موت ہو گئی. وہ گزشتہ روز گولی لگنے سے شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے.

زخمی بی جے پی رہنما ہلاک
زخمی بی جے پی رہنما ہلاک

By

Published : Oct 28, 2020, 7:21 PM IST

مغربی بنگال میں تہوار ختم ہوتے ہی سیاسی جماعتوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے.

یوڑہ کے باگنان تھانہ علاقے میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کنگ کر ماجھی شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے.

دو روز قبل أنہیں این آر ایس میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں آج ان کی موت ہوگئی.

بی جے پی کے رہنما کی موت کے بعد بی جے پی کے حامیوں کی ناکہ بندی کردی جس سے گاڑیوں کی آمدرفت پوری طرح سے ٹھپ پڑ گئی.

بی جے پی کے حامیوں نے سڑک پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا. حملے میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا.

ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس سے منسلک شاطر مجرموں نے اس واردات کو انجام دیا ہے.

پولیس اور آر اے ایف کے جوانوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا.

مغربی بنگال میں رواں ماہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان کئی مرتبہ جھڑپیں ہو چکی ہے.

اس دوران بی جے پی کے متعدد رہنماوں کی موت ہو چکی ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details