ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں شھبندو ادھیکاری کے رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفی دینے کے سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے کسی بھی رہنماوں کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔
سی پی آئی ایم اور کانگریس پارٹی نے بھی اس معاملے میں خاموشی رہنے میں بھی بہتری سمجھی ہے۔
تاہم بی جے پی کے ریاستی رہنماوں کی جانب سے شھبندو ادھیکاری کے استعفی دینے کے معاملے پر یکے بعد دیگرے ردعمل سامنے آئے ہیں۔
بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے کا کہنا ہے کہ یہ سب ہونا ہی تھا۔
ترنمول کانگریس کے تمام سنئیر رہنما ایک ایک کرکے پارٹی چھوڑ کر الگ ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شھبندو ادھیکاری کے ترنمول کانگریس سے علیحدگی اختیار کرنے پر سب سے زیادہ بی جے پی کو فائدہ ہونے والا ہے۔