اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ممتا حکومت کو جمہوریت کا خیال نہیں' - ریاستی حکومت پر تنقہد

بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینیئر رہنما مکل رائے نے وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کے خلاف زہرافشانی کرتے ہوئے کہاکہ 'ریاستی حکومت کو جمہوریت کا خیال نہیں ہے'۔

بی جے پی کو جمہوریت کا خیال

By

Published : Nov 7, 2019, 4:35 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں اساتذہ تنخواہ میں اضافے کولے کر احتجاج کر رہے ہیں۔ گزشتہ شب پولیس نے اساتذہ کے خلاف زبردستی احتجاج کرانی کی کوشش کی ۔

بی جے پی کو جمہوریت کا خیال

پولیس کی کارروائی کے بعد بی جے پی کے رہنما مکل رائے نے ریاستی حکومت پر تنقہد کرتے ہوئے جمہوریت کاسبق پڑھانے کی کوشش کی ۔

انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی اقتدار میں آنے سے قبل جو وعدے کیے تھے اسے اب تک پورا نہیں کیا گیا ہے ۔ حکومت کی وعدہ خلافی کے سبب لوگوں میں ناراضی پائی جارہی ہے ۔

بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ جمہوریت میں احتجاج کرنے کا سب کو حق حاصل ہے۔حکومت اگر احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتی ہے تو وہ جمہوریت کے خلاف کام کررہی ہے۔

مکل رائے کے مطابق مغربی بنگال میں ریاستی حکومت جمہوریت کے خلاف کام کررہی ہے ۔اس لیے لوگوں نے گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں سبق سکھایا اور اب انہیں اسمبلی انتخابات میں اقتدار سے بے دخل کرکے سزا دے گی ۔

انہوں نے کہاکہ اساتذہ کے احتجاج کو طاقت کی بد ولت ختم نہیں کیا جا سکتاہے۔ ان کا مطالبے کو لے کر احتجاج جائز ہے ۔ اسے ختم کرنے کے لیے طاقت کااستعمال نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

بی جے پی کے رہنما کے مطابق بھارتیہ جنتاپارٹی اساتذہ کے مطالبے کو بھرپور حمایت کرتی ہے۔ان کے جائز مطالبے دلانے تک بی جے پی گورنر سے ملاقات کرنے والی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details