مغربی بنگال بی جے پی کے سینیئر رہنما مکل رائے نے بابن گھوش کی گرفتاری کے بعد ممتابنرجی کی حکومت پر ان کے خلاف جھوٹے الزام میں پھنسانے کا الزام لگایا۔ ممتابنرجی انتقامی کارروائی کررہی ہیں۔'
خیال رہے کہ کل رات کولکاتا پولیس نے بی جے پی مزدور یونین رہنما پون گھوش جو مکل رائے کے قریبی ہیں کو رشوت لینے کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے میں درج ایف آئی آر میں مکل رائے کا نام بھی شامل ہے۔ بے ہالا کے رہنے والے سانتو گنگولی نے سروسونا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔
بزنس مین سانتو گنگولی کے مطابق بون گھوش نے اس وعدے پر چالیس لاکھ روپے رشوت لیے تھے کہ ریلوے وزیر کے ذریعہ انہیں مستقل ریلوے اسٹنڈنگ کمیٹی کا ممبر بنادیا جائے گا۔
بون گھوش نے انہیں دہلی لے جاکر پارلیمنٹ بھی لے گئے تھے۔وزیر ریلوے کے دستخط کردہ کچھ کاغذات بھی حولے کیے تھے۔مگر شک ہونے کے بعد وہ کاغذ لے کر ایسٹرن ریلوے ہیڈکوارٹرفیر لیس لین لے گئے تو وہاں معلوم ہوا کہ یہ سب جعلی کاغذات ہیں۔