اردو

urdu

ETV Bharat / state

'آ رٹیکل 370 کی مخالفت کرنے والےغدار ہیں' - مخالفت

بی جے پی کے سنیر رہنمامکل رائے جموں وکمشیر سے آرٹیکل 370 ختم کیے جانے کی  مخالفت کرنے والوں کوملک کا غدار قراردیا ہے۔

'آ رٹیکل 370 کی مخالفت کرنے والےغدار ہیں'

By

Published : Aug 9, 2019, 7:49 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی تنقید کر تے ہوئے بی جے پی کے رہنما مکل رائے نے کہاکہ جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کا فیصلہ درست ہے۔

'آ رٹیکل 370 کی مخالفت کرنے والےغدار ہیں'

انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت کے لیے کسی اس بل کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے۔ لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ برسوں سے جاری ایک سلسلے کو ختم کردیا گیا۔

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے جموں و کشمیر سے آٹیکل 370 کو ہٹائے جانے کو غلط قراردیا ہے۔ ان سے سوال کیاجائے کہ ان کی نظر میں کیا صحیح ہے۔

مکل رائے نے کہاکہ جموں و کشمیر سے آ رٹیکل 370 کو ہٹانے کے بارے میں مغر بی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو اپناموقف واضح کرنا چا ہیے۔ انہوں نے کس بنیاد پر بل کو غلط قراردیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بل کی مخالفت کرنے والے لوگ غدار ہیں۔ ایک غدار ہی ملک کی سالمیت پر سیاسی مفاد کو ترجیح دے سکتا ہے۔انہیں ملک کا غدار کہا جائے تو یہ کسی بھی قیمت پر غلط نہیں ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو قراردیتے ہوئے اس پر فوبارہ غور کرنے کی بات کہی تھی۔ ریاستی وزیر اعلیٰ کے اس بیان پر بی جے پی نے تنقید کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details