کولکاتا:مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے آسنسول میونسپلٹی کے سابق میئر جتیندر تیواری کی اہلیہ نے عدالت میں یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکمراں جماعت ترنمول پولس سیاسی انتقام کی وجہ سے یہ کام کر سکتی ہے۔BJP Leader Jitendra Tiwari Wife Seeks Intervention Of Calcutta High Court
پولیس نے آسنسول کے سابق میونسپل میئر جتیندر تیواری اور ان کی اہلیہ چیتالی کے خلاف آسنسول میں کمبل تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران 3 لوگوں کی موت کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ اس واقعہ میں ان سے پوچھ گچھ کے لیے پولیس پہلے ہی ان کے گھر پہنچ چکی ہے۔ آسنسول میونسپل کار پوزیشن لیڈر چیتالی تیواری نے آج کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور گرفتاری پر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔ یہ مقدمہ منگل کو جسٹس جوئے سینگپتا کی عدالت میں دائر کیا گیا تھا۔ کیس کی سماعت بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔
چیتالی تیواری نے پولیس کی کارروائی کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا۔ تحفظ حاصل کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے کے علاوہ اس نے کیس کی جلد سماعت کی درخواست کی۔ کل بدھ کو جسٹس جئے سین گپتا کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوگی۔