مغربی بنگال میں آئندہ برس اپریل میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ اس کے مدنظر سیاسی جماعتوں کی تیاریاں جاری ہیں۔
بی جے پی کے ریاستی انتخابی انچارج کیلاش وجے ورگیہ کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں پرامن انتخابات کرانے کے لئے ریاستی پولیس کو پولنگ بوتھوں سے دور رکھنے کی ضرورت ہے۔
بی جے پی کا ریاستی پولیس کو اسمبلی انتخابات سے دور رکھنے کا مطالبہ انہوں نے کہا کہ ریاستی پولیس انتخابات سے جتنی دور رہے گی انتخابات اتنے ہی پر امن ہوں گے۔
بی جے پی رہنما کا کہنا ہے کہ انہوں نے مرکزی حکومت اور انتخابی کمیشن سے اس ضمن میں خط لکھا ہے۔
کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ بی جے پی کی ریاستی یونٹ نے مغربی بنگال پولیس کو اگلے اسمبلی انتخابات سے دور رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انتخابی کمیشن اور مرکزی حکومت سے اس ضمن میں جلد سے جلد کوئی ٹھوس قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ریاستی پولیس کی جگہ مرکزی فورسز کو تعینات کیا جائے تاکہ عوام پرامن طریقے سے ووٹ دے سکیں۔
کیلاش وجے ورگیہ کا کہنا ہے کہ ریاست میں پڑوسی ملک بنگلہ دیش سے غیرقانونی طریقے سے بنگال میں دراندازی کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ریاست میں تشدد کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے اور لا اینڈ آرڈر بھی بری طرح سے بگڑ گئی ہے۔
بی جے پی رہنما کے لا اینڈ آرڈر بگڑنے کی وجہ سے ریاست میں بی جے پی کے حامیوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔