اردو

urdu

ETV Bharat / state

قتل کے الزام میں بی جے پی رہنماگرفتار

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان تشددکاسلسلہ جاری ہے ۔برتری کی جنگ میں عام لوگوں کو اپنی جانیں گنوا نی پڑرہی ہے ۔

By

Published : Nov 4, 2019, 5:41 PM IST

قتل کے الزام میں بی جے پی کے رہنماگرفتار

مشرقی مدنا پورکے پانسکوڑہ تھانہ کی پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیادپر میچادااسٹیشن کے قریب خصوصی مہم کے دوران ترنمول کانگریس کے رہنما کے قتل کے الزام میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے حامیوں کو گرفتار کیا ہے۔

قتل کے الزام میں بی جے پی کے رہنماگرفتار

پولیس کاکہنا ہے کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر میچادااسٹیشن کے قریب خصوصی مہم کے دوران ترنمول کانگریس کے رہنما کے قتل کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار شخص کی شناخت انیس الرحمن کی شکل میں ہوئی ہے ۔ وہ سیاسی پارٹی کا رہنما ہے ۔ ان کے دیگر دوساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

مقامی تھانہ کی پولیس کاکہنا ہے کہ انیس الرحمن اورا ن کے ساتھیوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔اس کیس میں مزید کئی لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔

قتل کے الزام میں بی جے پی کے رہنماگرفتار

ملزمین سے تفتیش جاری ہے۔علاقے میں کشیدگی کودیکھتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو تعینات کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے ترنمول کانگریس کے رہنما قربان شاہ کاقتل کردیا تھا۔ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے بی جے پی کے حامیوں پر قتل کاالزام لگایاتھا۔

قتل کے الزام میں بی جے پی کے رہنماگرفتار

بی جے پی کے رہنما نے ترنمول کانگریس کے الزام کو بے بنیادقراردیا ہے۔انہوں نےبی جے پی کے گرفتار رہنما انیس الرحمان کو بے قصوروار قراردیتے ہوئے سی بی آ ئی تفتیش کامطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details