اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسمبلی الیکشن کے دوران امت مالویا بنگال میں رہ کر کام کریں گے - بہار کے اقتدار پر قابض

بی جے پی کے آئی ٹی سیل چیف امت مالویا مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے دوران بنگال میں رہ کر کام کریں گے۔ بنگال بی جے پی کے انچارج کیلاش وجئے ورگیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ بنگال اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی کوئی کسر باقی نہیں رکھنا چاہتی ہے۔

'اسمبلی الیکشن کے دوران امیت مالویا بنگال میں رہ کر کام کریں گے
'اسمبلی الیکشن کے دوران امیت مالویا بنگال میں رہ کر کام کریں گے

By

Published : Nov 14, 2020, 7:46 PM IST

بہار کے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد بی جے پی کی نظریں اب بنگال کے اقتدار پر ہے۔ بی جے پی نے گذشتہ لوک سبھا انتخابات کے دوران بنگال میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 لوک سبھا نشستوں پر جیت حاصل کی تھی۔

گزشتہ کئی برسوں سے بنگال بی جے پی کے انچارج کے طور پر کیلاش وجئے ورگیہ کام کر رہے ہیں۔بنگال میں ترنمول کانگریس کی جانب سے بی جے پی کا سخت مقابلہ ہے۔

بی جے پی کسی طرح کی کسر باقی نہیں رکھنا چاہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئندہ 2021 میں مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مد نظر کیلاش وجئے ورگیہ کے ساتھ دینے کے لئے بی جے پی کے آئی ٹی سیل چیف امت مالویا بھی بنگال آ رہے ہیں۔

امت مالویا اسمبلی انتخابات کے دوران بنگال انچارج کیلاش وجئے ورگیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ممتا بنرجی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے بی جے پی کی طرف سے پوری کوشش جاری ہے۔ حال ہی میں بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بنگال کے دو روزہ دورے پر آئے تھے۔

بنگال بی جے پی کی جانب سے بنگال میں امن و امان کی ابتر حالت کا حوالہ دیتے ہوئے دفعہ 356 کے تحت صدر راج کا بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے بھی گزشتہ دنوں دہلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ میٹنگ کے دوران بنگال میں امن و امان پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details