ترنمول کانگریس کے رہنما اور کولکاتا کارپوریشن کے ایڈمینسٹریٹر فرہاد حکیم نے اتر پردیش میں آبادی سے متعلق بل پر کہا کہ 'اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی اس طرح کے اقدامات کرکے لوگوں کو مذہب کے بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے، انگریزوں کی طرح بی جے پی بھی پھوٹ ڈالو اور راج کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اتر پردیش حکومت کی جانب سے ریاست کی آبادی کو قابو میں کرنے کے غرض سے دو بچوں کی پالیسی والے بل پر ترنمول کانگریس کے رہنما اور کولکاتا کارپوریشن کے ایڈمینسٹریٹر وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات بی جے پی اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے اس طرح کی باتیں اکثر انتخابات کے وقت سامنے آتے ہیں۔ جس کا مقصد لوگوں کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنا ہوتا ہے۔