مغربی بنگال میں پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے وزیر اعظم نریندر مودی اور امیت شاہ کے بنگال اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے لئے تشہیری مہم کے متعلق کہا کہ مودی جی عوام کو خود انحصار بننے کی صلاح دے رہے ہیں۔ لیکن بنگال بی جے پی کو انہوں نے خود انحصار بننے کی کوئی تربیت نہیں دی ہے۔
کولکاتا پریس کلب میں میٹ دی پریس کے تحت منعقد ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے بنگال میں بی جے پی کی تشہیری مہم اور بی جے پی کی بنگال کے اقتدار پر قابض ہونے کی بی چینی پر کہا 'ابھی آسام، کیرالہ، پڈوچری، تمل ناڈو اور بنگال میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ ابھی بھی بنگال اسمبلی انتخابات کے پانچ مراحل باقی ہیں۔ ہماری جماعت پردیش کانگریس اور بایاں محاذ کو تشہیری مہم میں چہروں کی کوئی کمی محسوس نہیں ہو رہی ہے۔ لیکن نریندر مودی ملک کے عوام کو ایک طرف خود انحصاری کا سبق پڑھا رہے ہیں لیکن خود اپنی جماعت کا بنگال میں برا حال ہے'۔